the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
دبئی: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں یونس خان بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔
 جس کے مطابق بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ ساؤتھ افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے اور انگلش بالر جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ ہی کے اسٹیورٹ براڈ چوتھے اور سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر



موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، یاسر شاہ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں جب کہ وہاب ریاض 29 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
 بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کے یونس خان نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔
 قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.